ایٹمی توانائی سے بجلی کی پیداوار میں 8.25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، وزارت توانائی کی رپورٹ

منگل 22 مئی 2018 10:00

ایٹمی توانائی سے بجلی کی پیداوار میں 8.25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، وزارت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ایٹمی توانائی سے بجلی کی پیداوار میں 8.25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔وزارت توانائی کی رپورٹ کے مطابق حکومت متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار میں اضافہ ہر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ انرجی مکس پالیسی کے تحت صارفین کو سستی بجلی فراہم کی جاسکے۔ اس حوالے سے کئے گئے اقدامات کے نتیجہ میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال ہوا کی مدد سے پیدا کی جانے والی بجلی کی پیداوار میں بھی 2.04 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اپریل 2017ء کے دوران ایٹمی توانائی کی مدد سے 361.78 گیگا واٹ بجلی پیدا کی گئی جو مجموعی پیداوار کا 0.50 فیصد تھی جبکہ اپریل 2018ء کے دوران بجلی کی پیداوار 835.95 گیگا واٹ تک بڑھ گئی اور اس طرح انرجی مکس میں ایٹمی توانائی کا حصہ بھی 8.25 فیصد تک پہنچ گیا۔ اسی طرح ہوا کی مدد سے پیدا کی جانے والی بجلی کی پیداوار بھی 18.64 گیگا واٹ یعنی 0.27 فیصد کے مقابلہ میں 206.67 گیگا واٹ یعنی 2.04 فیصد تک بڑھی ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے کئی منصوبوں کی تکمیل سے صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ماحول دوست توانائی کے حصول پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ توانائی کی قومی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :