اپریل 2018ء کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 16.62 فیصد کا اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

منگل مئی 10:00

اپریل 2018ء کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 16.62 فیصد کا اضافہ ہوا، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) اپریل 2018ء کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 16.62 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال میں اپریل 2018ء کے دوران پھلوں کی برآمدات کا حجم 18.54 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں اپریل 2017ء کے دوران پھلوں کی برآمدات کا حجم 15.9 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح اپریل 2017ء کے مقابلہ میں اپریل 2018ء کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 2.64 ملین ڈالر یعنی 16.62 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔