باغبان الیچی کی بہتر پیداوار کیلئے پانی کی کمی نہ آنے دیں، زرعی ماہرین

منگل مئی 10:40

قصور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ الیچی ایک انتہائی اہم اورنقد آور فصل ہے جس کا پھل نہایت میٹھااور عوام میں بے حد پسندکیاجاتاہے تاہم اس کی مناسب نگہداشت اور اسے معمول کے باغات اور پھلوں سے ہٹ کر کئی گنا زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے باغبان ا لیچی کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے پانی کی کمی نہ آنے دیں اور اگر بارشیں نہ ہوں تو درختوں پر دن میں کم ازکم 2 مرتبہ مصنوعی بارش برسانے کا بھی اہتمام کریں تاکہ ا لیچی کے پودوں کی پانی کی ضرورت کو پوراکیاجاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ الیچی کا پھل زیادہ ترجنوبی پنجاب کے گرم علاقوں میں بہتراندازمیں نشوونماپاتاہے جس کو ٹہنی کے ساتھ قلم کیاجاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرالیچی کی زیادہ سے زیادہ کاشت کیلئے اقدامات کئے جائیں تو اس نقدآورفصل کو برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ امر بھی دلچسپی کا حامل ہے کہ اگرچہ الیچی کا پھل گرم تاثیر رکھتاہے لیکن اس کے باوجود اسے گرمیوں میں بہت پسندکیاجاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ الیچی کی 4 اقسام گولا‘ کلکتی‘ بے دانہ‘ بمبے کم کاشت ہونے کے باعث مہنگے داموں فروخت ہوتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ الیچی کا ایک درخت اوسطاً 2سی4من پھل کی پیداوار دیتاہے جو مارکیٹ میں 250 سے 300 روپے فی کلوفروخت ہوتاہے اس طرح ایک ایکڑ سے باغبان کم ازکم 2 لاکھ روپیہ آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :