محکمہ زراعت کی موسمی کپاس کی کاشت 31 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 22 مئی 2018 10:40

قصور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو موسمی کپاس کی کاشت 31مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، کاشتکار موسمی حالات کیوجہ سے گندم کی کٹائی و گہائی میں تاخیر کے باعث موسمی کپاس کی بروقت کاشت یقینی بنائیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی نقصان یا مشکل کا سامنانہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ کپاس کی بہتر اور منافع بخش پیداوارکا راز کاشت کی اچھی منصوبہ بندی کیساتھ ساتھ کھیت میں ناغوں کو پُرکرنے‘ بروقت چھدرائی اور پودوں کی مطلوبہ تعدادحاصل کرنے میں پوشیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپاس کی اچھی پیداو ار حاصل کرنے کیلئے قطاروں میں پودوں کا آپس میں درمیانی فاصلہ برقرار رکھنا بہت ضروری ہے تاکہ پودے جگہ کی مناسبت سے بڑھوتری کریں۔ انہوں نے کہا کہ چھدرائی کا عمل بوائی سے 20 سے 25دن پہلے کے اندر یا پہلے پانی سے پہلے یا خشک گوڈی کے بعد ہرحالت میں ایک ہی دفعہ مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ چھدرائی کے عمل کے دوران ایک جگہ پر ایک صحتمند پوداچھوڑ کر کمزور‘بیماری سے متاثرہ اور فالتو پودے نکال دینے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :