کرکٹ کمنٹیٹر محمد وسیم نے افطاری میں پیے جانے والے مشروب سے خبردار کر دیا

افطاری میں ایک بوتل کولا پینے سے 22 سالہ نوجوان کی جان چلی گئی۔ محمد وسیم کا ٹویٹر پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل مئی 10:42

کرکٹ کمنٹیٹر محمد وسیم نے افطاری میں پیے جانے والے مشروب سے خبردار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مئی 2018ء) : ماہ رمضان میں افطاری کے کھانوں کا خاصا اہتمام کیا جاتا ہے، روزے دار افطار میں مزے مزے کے پکوان اور مختلف اقسام کے مشروبات پیتے ہیں جن میں فریش جوس، سافٹ ڈرنکس ، روح افزا اور ملک شیک جیسے مشروبات شامل ہوتے ہیں ۔، دن بھر بھوکا پیاسا رہ کر جب افطار کا وقت قریب آتا ہے تو روزے دار کی نظریں مشروبات پر جم جاتی ہیں،دن بھر گرمی میں روزہ گزارنے کے بعد افطار کے وقت سب سے پہلے پانی یا پھر کسی مشروب کو ہی ترجیح دی جاتی ہے ، اور اس کے بعد پانی کی زیادتی کی وجہ سے کچھ کھانے کی گنجائش نہیں بچتی ، ماہرین نے افطار کے وقت جلدی جلدی کھانے اور پہلے پانی کے علاوہ کوئی اور مشروبات پینے سے بارہا خبردار کیا ہے لیکن ہم اپنی کم عقلی کی وجہ سے ان باتوں پر دھیان نہیں دیتے اور پھر کوئی بڑا نقصان کر بیٹھتے ہیں، حال ہی میں اس حوالے سے کرکٹ کمنٹیٹر محمد وسیم نے بھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مسلمان صارفین کو خبردار کیا ۔

(جاری ہے)

محمد وسیم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میرے پڑوس میں ایک 22 سالہ لٹکا رہتا تھا ، جو نارمل تھا اور صحتمند بھی تھا، لیکن افطاری کے فوراً بعد اس کا انتقال ہو گیا۔ بظاہر اس نے افطاری میں کولا کی ایک بوتل پی تھی، اپنے پیغام میں محمد وسیم نے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی محتاط رہئے۔
اس ٹویٹ پر ٹویٹر صارفین نے کافی رنج کا اظہار کیا۔

کچھ صارفین نے اپنے افطار کا مینیو بھی بتانا شروع کر دیا اور کہا کہ افطار میں کچھ فروٹس کھانے چاہئیں جس کے بعد ایک سادہ سا کھانا کھا لینا چاہئیے ، اس سے صحت کے مسائل بھی نہیں ہوتے اور آپ کھانا بھی آرام سے کھا لیتے ہیں ، دوسرا یہ کہ آپ کے جسم کو ضروری غذائیت بھی ملتی رہتی ہے، کچھ صارفین نے ساتھیوں کو اس ٹویٹ کا حوالہ دیا اوراحتئاط برتنے کی تلقین کی۔

متعلقہ عنوان :