سونی کا 1.9 ارب ڈالر کے عوض ای ایم آئی کے حصص کی خریداری کا اعلان

منگل 22 مئی 2018 11:00

سونی کا 1.9 ارب ڈالر کے عوض ای ایم آئی کے حصص کی خریداری کا اعلان
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) جاپان کی الیکٹرانکس کمپنی سونی نے 1.9 ارب ڈالر کے عوض برطانوی میوزک پبلشرز گروپ ای ایم آئی کے حصص کی خریداری کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس نے ابوظہبی کی ایک سرمایہ کاری فرم مبادلہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے ذریعے اس کے پاس موجود ای ایم آئی کے 60 فیصد کی خریداری کی جائے گی۔اس پر 1.9 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :