فلم ’’اے بی سی ڈی 3‘‘ میں کترینہ کیف کے ساتھ جلوہ گرہوں گا، ورون دھون

منگل 22 مئی 2018 11:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ کترینہ کیف بہت اچھا ڈانس کرتی ہیں اور فلم ’’اے بی سی ڈی 3‘‘ میں ہم دونوں کیکیمسٹری خوب جمے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورون دھون نے کہا ہے کہکترینہ کیف کے فلم ’’اے بی سی ڈی 3‘‘ کا حصہ بننے سے یہ ایک بڑی فلم بن گئی کیونکہ وہ ایک محنتی اداکارہ ہیں جنہوں نے آج اس مقام تک پہنچنے کے لئے بہت محنت کی ہے اور اپنی خامیوں پر قابو پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کترینہ کیف بہت اچھا ڈانس کرتی ہیں اور فلم ’’اے بی سی ڈی 3‘‘ میں نہ صرف ہم دونوں کی کیمسٹری بلکہ ہم اکھٹے بہت اچھے نظر آئیں گے اور اس کے لئے ہم دونوں کی ڈانس وڈیوز اور فلم کے حوالے سے بات چیت ہوتی رہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :