سلہڈ میں دو گروپوں میں تصادم سے نوجوان شدید زخمی

منگل 22 مئی 2018 11:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) سلہڈ میں دو گروپوں میں تصادم کے دوران ڈنڈوں کے وار سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تین ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایاکہ تھانہ کینٹ ایبٹ آباد کی حدود سلہڈ میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں لاتوں، مکوں اور ڈنڈوںکی وار سے فیاض نامی شخص شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمی فیاض کی طرف سے تین ملزمان عبدالحفیظ، خان بہادر اور لطیف کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔