نامعلوم چور ٹائر شاپ سے لاکھوں روپے مالیت کے ٹائر چوری کر کے فرار

منگل 22 مئی 2018 11:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) نامعلوم چور ٹائر شاپ سے لاکھوں روپے مالیت کے ٹائر چوری کر کے فرار ہو گئے۔ متاثرہ شخص کی درخواست پر نامعلوم چوروںکے خلاف تھانہ نواں شہر میںاطلاعی رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق چور گھڑی بنہ چوک کی عمر مارکیٹ میں نوید نامی شخص کی ٹائر کی شاپ کے تالے توڑ کر 50 سے زائد نئے ٹائر چوری کر کے فرار ہو گئے۔ چوری شدہ ٹائروں کی مالیت پانچ لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ متاثرہ شخص کی رپورٹ پر نامعلوم چوروںکے خلاف تھانہ نواں شہر میں اطلاعی رپورٹ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :