پروفیسر جوزًیپے کونٹے اٹلی کے عوامیت پسند اتحادکے وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار نامزد

منگل 22 مئی 2018 11:20

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) اٹلی میں نئے عوامیت پسند سیاسی اتحاد نے جوزًیپے کونٹے کو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے امیدوار نامزد کر دیا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق 54 سالہ کونٹے قانون کے پروفیسر ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے نام کا اعلان اسٹیبلشمنٹ مخالف پارٹی فائیو سٹار موومنٹ کے رہنما لوئیجی دی مایو نے کیا۔ اٹلی میں عام انتخابات کے گیارہ ہفتے بعد تک جاری رہنے والے سیاسی تعطل کے اختتام پر فائیو سٹار موومنٹ اور انتہائی دائیں بازو کی جماعت لیگ نے چند روز قبل مخلوط حکومتی اتحاد کو حتمی شکل دی تھی۔ جوزًیپے کونٹے کے نام کے اعلان کے بعد توقع ہے کہ اٹلی میں اب نئی حکومت رواں ہفتے اقتدار میں آ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :