اداکارہ پریانکا چوپڑا کا روہنگیا پناہ گزینوں کے کیپموں کا دورہ

منگل 22 مئی 2018 11:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بنگلہ دیش میںموجودروہنگیا پناہ گزینوں کے کیپموں کا دورہ کیا،اور انسٹاگرام پر اپنے تجربات شئیر کئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی و ہالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بنگلہ دیش میںموجودروہنگیا پناہ گزینوں کے کیپموں کا دورہ کیا،پریانکا چوپڑا نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دورہ کے دوران بنائی گئی تصاویر بھی شئیر کیں اور کہا کہ پوری دنیا کو ان بچوں کی مدد کرنی چاہیئے اور انہیں ہماری مدد کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ اداکارہ یونیسیف کے چائلڈ رائٹس کی سفیر بھی ہیں۔پریانکا اپنی نئی فلم ’’بھارت‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔