فلم ’’ریس تھری‘‘ کے آخری کلائمکیس مناظر کی عکسبندی کے لئے حکمت عملی تیار

منگل 22 مئی 2018 11:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ کے میکرز نے فلم کے آخری کلائمکیس مناظر کی عکسبندی کے لئے حکمت عملی تیار کر لی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ریس تھری‘‘ کے کلائمکیس مناظر کو لیک ہونے سے بچانے کے لئے حکمر عملی تیار کر لی جس کے مطابق کسی کو یہ معلوم نہیں ہو گا کہ اب کون سے منظر کی عکبسندی کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں ڈیزی شاہ، ثاقب سلیم، انیل کپور، بوبی دیول، سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ریوم ڈی سوزا ہیں، فلم15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔