مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس نے 3 نوجوانوں پرکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کردیا

منگل مئی 11:30

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے تین کشمیری نوجوانوںپر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے 21سالہ فیصل احمد بٹ،20سالہ دانش احمد بٹ اور 21سالہ ہلال احمد آہنگرپرکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں جیل منتقل کردیاہے۔ دانش احمدبٹ 30 اپریل کوبھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع پلوامہ کے علاقے دربگام میںشہید ہونیوالے نوجوان کشمیری رہنماء سمیر احمدبٹ المعروف سمیر ٹائیگر کا قریبی رشتہ دار ہے۔تینوں کشمیری نوجوانوں کو پتھرائوکے جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کر کے کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :