نوازشریف کے چشتیاں ورکرز کنونشن میں لوگوں کو کیسے لایا گیا،معروف صحافی نے فوٹیچ چلا دی

ن لیگ کے چشتیاں ورکرز کنونشن میں لوگوں کو تین ٹرالیوں میں بھر کر لایا گیا، معروف صحافی صابر شاکر کا دعوی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 مئی 2018 11:46

نوازشریف کے چشتیاں ورکرز کنونشن میں لوگوں کو کیسے لایا گیا،معروف صحافی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مئی 2018ء) :معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ورکر کنونشن میں لوگوں کو ٹرالیوں میں بھر بھر کر لایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے چشتیاں میں مسلم لیگ (ن) کے ورکر کنونشن سے خطاب کیا تھا۔معروف صحافی نے (ن) کے ورکر کنونشن میں شرکت کرنے والے لوگوں سے متعلق ایک انکشاف کر دیا۔

معروف صحافی صابر شاکر نے دوران پروگرام ایک ویڈیو چلا دی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ (ن) کے ورکر کنونشن میں شرکت کرنے کے لیے لوگوں کو ٹرالیوں میں بھر بھر کر لایا جا رہا ہے ۔ صابر شاکر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو جلسہ گاہ میں لانے کے لیے باقاعدہ ٹریکٹر ٹرالیوں کا بندوبست کیا گیا تھا۔اور تین ٹرالیاں بھرکر لوگوں کی لائی گئیں تھی۔

(جاری ہے)

صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے لوگوں کو جلسہ میں روکنے کے لیے کہا کہ آپ سب کے لیے باجوہ صاحب نے افطاری کا اہتمام کیا ہے اس لیے آپ سب لوگ افطاری کر کے جانا۔

صابر شاکر کا کہنا تھا کہ لوگوں نے جلسہ گاہ سے جانا شروع کر دیا تھا اس لیے نواز شریف نے لوگوں کو کہا کہ اپ کے لیے افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ لوگ جلسہ گاہ میں رک جائیں۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 ء کے انتخابات میںووٹ کو ضرور عزت ملے گی۔ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے دِن رات کوشش کی لیکن مخالف قوتوں نے نوازشریف کے خواب کو شرمندئہ تعبیر نہیں ہونے دیا۔

جو شخص پاکستان کی خدمت کرتا ہے اُس کو کرپٹ اور غدار کہا جاتا ہے۔ تمام فیصلوں کو عوام نے یکسر مسترد کردیا ہے۔ سابق ادوار میں 20گھنٹہ کی لوڈشیڈنگ کی جاتی رہی ہے مگر ہماری حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔وطن عزیز سے دہشت گردی کو ختم کر کے ملک کا امن و سکون بحال کیا ہے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: