سوات میں ماہ رمضان میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی‘ درجنوں گرفتار

منگل 22 مئی 2018 11:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنرمینگورہ شہاب خان اور ڈی ایف سی سوات نے ماہِ رمضان میں گراں فروشوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقدمات درج کئے اورکئی کو جیل بھی بھیج دیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرز نے چھاپوں کے دوران درجنوں گرانفروشوں کو گرفتار کیا اور مختلف بازاروں میں مہنگی اشیا فروخت کرنے والوں سے بھاری جرمانے بھی وصول کئے۔ اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اورفوڈ ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ ٹیموں نے سبزی اور فروٹ منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی بولیوں کے وقت پرچون ریٹ کا تعین بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :