شمالی کوریا نے تجرباتی مقام کو بند کرنے کی کوریج کیلئے بھیجنے والے جنوبی کوریا کے صحافیوں کی فہرست مسترد کردی

منگل 22 مئی 2018 11:50

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے صحافیوں کی اس فہرست کو مسترد کردیا ہے جنہیں وہ شمالی کوریائی تجرباتی مقام کو بند کئے جانے کی کوریج کیلئے بھیجنا چاہتا ہے۔ جنوبی کوریا کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی جانب سے گزشتہ روز صحافیوں کی ایک فہرست شمالی کوریا کے حوالے کی گئی تھی جسے اس نے مسترد کر دیا ہے ابتدائی طور پر یہ فہرست گزشتہ جمعہ کے روز بھی جمع کرائی گئی تھی اور اسی روز مسترد کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پیانگ یانگ نے اپنا پٴْن گے ری تجرباتی مقام اس ہفتے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جنوبی کوریا اور امریکہ سمیت 5 ملکوں کے صحافیوں کو اس کی کوریج کی اجازت دینے کا بھی اعلان کیا تھا تاہم ان صحافیوں میں جنوبی کوریا کے صحافیوں کو شامل نہیں کیا جا رہا۔ امریکا اور دیگر غیرملکی میڈیا کے نمائندوں نے بیجنگ میں شمالی کوریا کے سفارت خانے سے داخلے کی اجازت حاصل کر لی ہے۔ شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کی معمول کی مشترکہ فوجی مشقوں سے متعلقہ معاملے پر گزشتہ ہفتے بین الکوریائی مذاکرات اچانک منسوخ کر دیئے تھے۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے صحافیوں کی فہرست مسترد کئے جانے کا مقصد سیؤل پر دباؤ ڈالنا ہے۔

متعلقہ عنوان :