چینی کوسٹ گارڈ اور بحریہ کی بحیرہ جنوبی چین میں متنازع پانیوں میں پہلی مشترکہ گشت

منگل 22 مئی 2018 11:50

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) چینی کوسٹ گارڈ اور بحریہ کی بحیرہ جنوبی چین میں متنازع پانیوں میں پہلی مشترکہ گشت کی۔ چینی کوسٹ گارڈ اور بحریہ کا پاراسیل جزائر کے نزدیک پانیوں میں 5 روزہ گشت کا مقصد چین کے سمندری مفادات کا تحفظ تھا۔

(جاری ہے)

چینی حکام نے 40 سے زائد بحری جہازوں کا معائنہ کیا اور دیگر ملکوں میں رجسٹرڈ 10 سے زائد ماہی گیر کشتیوں کو علاقے سے نکال باہر کیا ہے۔

چین نے رواں برس مارچ میں کہا تھا کہ کوسٹ گارڈ کو مسلح پولیس کی عملداری میں دے دیا جائے گا جو فوجی کمان کے ماتحت ہے۔ دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈ بحریہ کے اشتراک سے اپنی کارروائیوں میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ چینی کوسٹ گارڈ کے بحری جہاز بحیرہ مشرقی چین میں سینکاکٴْو جزائر کے گرد جاپانی پانیوں میں بار بار دراندازی کے مرتکب ہوتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :