فلم ’’ساہو ‘‘ کے کلائمیکس کی ابوظہبی میںعکسبندی مکمل

منگل 22 مئی 2018 11:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور پرابھاس کی فلم ’’ساہو ‘‘ کے کلائمیکس کے ابوظہبی شیڈول کی عکسبندی مکمل کر لی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شردھا کپور اور پرابھاس کی فلم ’’ساہو ‘‘ کے 40 روزہ ابوظہبی شیڈول کی عکسبندی مکمل کر لی گئی ہے جس کا کلائمیکس اداکار پرابھاس، نیل نیتن مکیش، ارون وجے اور ایولین شرما پر فلمایا گیا جس میں 37کاریں اور 5ٹرک تباہ کئے گئے جبکہ فلم کا کلائمیکس اداکارہ شردھا کپور کے بغیر عکسبند کیا گیاجس کے بعد واپس بھارت جا کر فلم کے نئے شیڈول کی عکسبندی شروع کی جائے گی، فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیزکی جائے گی۔