انوشکا شرما گھر کی کپتان ہیں‘ویرات کوہلی

انوشکا شرما اس وقت اپنی فلموں ’زیرو‘ اور ’سوئی دھاگا‘ میں مصروف ہیں

منگل مئی 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) ہندوستانی کرکٹر ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ کرکٹ فیلڈ پر بھلے ہی وہ کپتانی کررہے ہوں، تاہم گھر کی کپتان ان کی اہلیہ اور بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما ہیں۔انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی گزشتہ سال دسمبر میں اٹلی میں ہوئی، یہ دونوں ہی ہمیشہ سے ایک دوسرے کو بیحد سپورٹ کرتے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ویرات کوہلی نے اپنے انٹرویو کے دوران یہ بھی قبول کیا کہ انوشکا شرما ان کے گھر کی کپتان ہیں۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ’انوشکا شرما یقیناً میرے گھر کی کپتان ہیں، وہ ہمیشہ صحیح فیصلے کرتی ہیں، وہ میری طاقت ہیں، وہ ہمیشہ مجھے مثبت رکھنے کی کوشش کرتی ہیں، ہم سب ہی اپنے ساتھی میں یہ خوبی دیکھنا چاہتے ہیں، میں بیحد خوش قسمت ہوں۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کی کہ ان کی طرح ان کی اہلیہ کو بھی کرکٹ کا بیحد جنون ہے اور وہ اس کھیل کو باخوبی سمجھتی ہیں۔خیال رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے کیریئر کو بھی پروموٹ کرتے نظر آتے ہیں۔انوشکا شرما اس وقت اپنی فلموں ’زیرو‘ اور ’سوئی دھاگا‘ میں مصروف ہیں۔