بھارتی اداکارہ منشا رائے ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئی

منیشا رائے بالیہ کے قریب اس وقت حادثے کا شکار ہوئیں جب وہ اپنی ایک فیچر فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں

منگل 22 مئی 2018 11:50

بھارتی اداکارہ منشا رائے ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) بھوج پوری اداکارہ منیشا رائے فلم کی شوٹنگ کے دوران ایکسیڈنٹ کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ اداکارہ منیشا رائے بالیہ کے قریب اس وقت حادثے کا شکار ہوئیں جب وہ اپنی ایک فیچر فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ایسوسی ایٹ سنجیو مشرا کے ساتھ موٹر بائیک پر جا رہیں تھیں کہ ان کی ایک گاڑی سے ٹکر ہو گئی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ان کے ساتھی وہ شدید چوٹیں آئیں۔ گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جسے ڈھونڈنے کیلئے کارروئی جاری ہے۔