ولی حامد علی خان نے فلمسٹار نور کیساتھ صلح کے حوالے سے شائع خبروں کو گمراہ کن قرار دیدیا

اب ہمارے درمیان صلح کا کوئی امکان نہیں‘میں چند ماہ میں نئی دلہن لائوں گاتھوڑا انتظار کریں‘ ولی حامد

منگل 22 مئی 2018 11:50

ولی حامد علی خان نے فلمسٹار نور کیساتھ صلح کے حوالے سے شائع خبروں کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) گلوکارولی حامد علی خان نے فلمسٹار نور کیساتھ صلح کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔راگا بوائز بینڈ کے لیڈ سنگر ولی حامدعلی خان نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

انکے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ چند ماہ میں نئی دلہن بیاہ لائیں گے تاہم فی الحال انہوں نے تمام باتیں صیغہ رازمیں رکھی ہیں۔ اداکارہ نور کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اب ہمارے درمیان صلح کا کوئی امکان نہیں ہے۔ بعض مخالفین میری ساکھ کونقصان پہنچانے کیلئے اس قسم کی خبریں پھیلا رہے ہیں لیکن ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔انکا کہنا تھا میں جلد اپنے پرستاروں کو ایک بڑی خوشخبری دینے والا ہوں مگر ابھی اس کیلئے تھوڑا انتظار کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :