کراچی میں گرمی کی لہر اور ہیٹ اسٹروک سے 150 سے زائد ہلاکتیں

تصدیق کے لیے کچھ گھنٹے درکار ہیں، سماجی رہنما فیصل ایدھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 22 مئی 2018 12:06

کراچی میں گرمی کی لہر اور ہیٹ اسٹروک سے 150 سے زائد ہلاکتیں
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مئی 2018ء) : کراچی میں گرمی کی لہر اور ہیٹ اسٹروک عروج پر ہے ، گرمی کی شدت سے اب تک کئی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اس ضمن میں سماجی کارکن فیصل ایدھی نے بتایا کہ ہمارے پاس ہیٹ اسٹروک کے باعث ہلاک ہونے والے 180 افراد کی لاشیں لائی گئیں، فیصل ایدھی نے بتایا کہ یہ 180 لاشیں گزشتہ چار روز میں ہمارے پاس لائی گئیں، تاہم تصدیق کے لیے مجھے کچھ گھنٹے درکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 60 سے زائد ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ ڈائریکٹر میٹ شاہد عباس نے کہا کہ منگل اور بدھ کے روز کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ درجہ حرارت 43 سے 44 ڈگری تک رہے گا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر میٹ کے مطابق شہر میں شمال مغرب سے 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

اور ہوا میں نمی کا تناسب 5 سے 10 فیصد ہوگا، جبکہ گرمی کی شدت صبح 10 سے شام 4 بجے تک زیادہ ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جاری ہیٹ ویو کی لہر جمعرات تک برقرار رہ سکتی ہے اور 25 مئی بروز جمعہ سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔ شہریوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ دوپہر کے اوقات میں گھر سے نکلنے میں احتیاط برتیں۔ خیال رہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت کی وجہ سے محکمہ صحت نے اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر رکھی ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر بھی دی گئی ہیں کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

بصورت دیگر اپنے سر پر گیلا کپڑا رکھ کر گھر سے باہر نکلیں تاکہ ہیٹ اسٹروک سے بچا جا سکے۔ واضح رہے کہ کراچی میں ہر سال ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے کئی جانیں چلی جاتی ہیں، ہیٹ اسٹروک کا شکار کئی شہری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے،