شہباز شریف اگر چین میں ہوتے تو انہیں اب تک گولیاں مار دی گئی ہوتی

پنجاب میں شروع کیے جانے والے تمام ترقیاتی منصوبے بے ایمانی کے منصوبے ہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 مئی 2018 12:09

شہباز شریف اگر چین میں ہوتے تو انہیں اب تک گولیاں مار دی گئی ہوتی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مئی 2018ء) :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر وزیر اعلی شہباز شریف چین میں ہوتے تو جتنی کرپشن وہ اب تک کر چکے ہیں ان کو ضرور گولی مار دی گئی ہوتی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں جتنے بھی ترقیاتی پراجیکٹ  شروع ہوئے یہ سب بے ایمانی کے پراجیکٹ ہیں۔

یہ سب نیب کا خام مال ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ملتان میٹرو،پنڈی میٹرو،نندی پور پراجیکٹ اور قائداعظم سولر پلانٹ پر جتنی کرپشن کی ہے۔اگر شہباز شریف چین میں ہوتے تو ہر ایک کیس پرانہیں ایک ایک گولی لگ چکی ہوتی۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ایٹمی پروگرام میں کوئی کردار نہیں تھا۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کی نواز شریف کے سامنے کوئی حیثیت نہیں۔نواز شریف اور الطاف حسین کے بیان میں کوئی فرق نہیں ہے۔شیخ رشید کا میزد کہنا تھا کہ نواز شریف جیل جائے گا لیکن ہیرو نہیں بن سکے گا۔یاد رہے کہ وزیراعلی شہباز شریف کو بھی اس وقت کئی مقدمات کا سامنا ہے۔ نواز شریف کے بعد شہباز شریف بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے۔ نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے معاملے کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اور اس متعلق نیب نے وزیراعلی شہباز شریف کو بھی طلب کر لیا ہے۔شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے آشیانہ اقبال میں کامیاب بولی حاصل کرنے والے کی بولی منسوخ کی۔ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں 19 کروڑ 30 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا۔ نیب ذرائع کے مطابق، شہباز شریف کے حکم پر آشیانہ اقبال کا پراجیکٹ آگے ایوارڈ کیا گیا جس سے 71 کروڑ 50 لاکھ کا نقصان ہوا۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: