سرگودھا کے قصبہ سلاانوالی کے مین بازار میں خریداری کرتے والے جوڑے کا پرس خاتون نے چرا لیا ‘خاتون گرفتار

منگل 22 مئی 2018 12:14

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) سرگودھا کے قصبہ سلاانوالی کے مین بازار میں خریداری کرتے والے جوڑے کا پرس خاتون نے چرا لیا جس میں ایک لاکھ 20 ہزار کی رقم تھی پولیس نے مشکوک خاتون کو حراست میں لے لیا،بتایا گیا ہے کہ سلانوالی کا فرحان اپنی اہلیہ کے ساتھ 2 لاکھ کی رقم لے کر گھر سے نکلا تو راستہ میں جوڑے نے بنک میں ایک لاکھ کی رقم جمع کروا دی اور بیوی کے پرس میں ایک لاکھ 20 ہزار لئے اور خریداری کے لئے گول بازار میں تھے کہ خاتون نے رقم کا پرس اڑا لیا پولیس نے موقع پر مشکوک خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :