سرگودھا کے نواح میں معمولی گالی گلوچ پر فائرنگ کر کے راہگیر کو قتل کر دیا گیا

منگل 22 مئی 2018 12:14

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) سرگودھا کے نواح میں معمولی گالی گلوچ پر فائرنگ کر کے راہگیر کو قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل ٹرک اڈا پر گالی گلوچ ہوئی تھی جس کی رنجش پر مسلح افرار نے چک 114 کے قریب عثمان اکبر پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ اپنے گاوں چک 115 جنوبی جا رہا تھا اس واردات میں شدید زخمی عثمان اکبر کو ہسپتال لایا گیا اور پولیس تھانہ عطاء شہید نے 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم مرتضی کو گرفتار کر لیا اور واقعہ کا مضروب عثمان اکبر 2 یوم بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔