سرگودھا‘ اعلی حکام نے گزشتہ روز کے المناک سانحہ کی رپورٹ طلب کرلی

منگل 22 مئی 2018 12:14

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) سرگودھا فیصل آباد روڈ پرگزشتہ روز تیز رفتار ڈمپر کے چنگ چی رکشہ کو کچلنے سے خاتون سمیت آٹھ افراد کی ہلاکت پر اعلی حکام نے رپورٹ طلب کر لی۔پولیس تھانہ عطاء شہید نے ڈمپر تحویل میں لے کر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اور حکام کو حادثہ کی ابتدائی رپورٹ بھی ارسال کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ حادثہ پل 111 سے لالیاں جانے والے چنگ چی رکشہ کے چک 110 جنوبی کے قریب ٹائی راڈ کھل جانے سے قابو ہو کر الٹ جانے کے باعث پیش آیا جس میں رکشہ الٹتے ہی پیچھے سے آنے تیز رفتار ڈمپر اس کے اوپر چڑھ گیا جس میں رکشہ ڈرائیور سیف اللہ سکنہ معظم آباد،محبوب حسین سکنہ58 قصائیاں والا، محمد امتیاز سکنہ لالیاں،محمد اکبر سکنہ 45جنوبی۔سہیل مسیح سکنہ 110 جنوبی، طالب حسین سکنہ چک 106 جنوبی ، جنتاں بی بی سکنہ لالیاں اور علی حسن سکنہ لالیاں جانبحق اور مانسہرہ کا عبدالرحمن شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس تھانہ عطاء شہید نے لالیاں کہ غلام رسول کی رپورٹ پر ڈمپر کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف زیر دفعہ 322/279/427/337G ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔