پاکستان فزیکل تھراپی ایسوسی ایشن کے اِنتخابات،آصف علی خان صدر منتخب

منگل 22 مئی 2018 12:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) پشاور میں پاکستان فزیکل تھراپی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے اِنتخابات منعقد ہوئے جس میں ینگ ایکٹیو پینل نے یونائٹیڈ پینل کے مدمقابل شاندار کامیابی حاصل کی ہے،نتائج کے مطابق ینگ پینل کے آصف علی خان صدر، اِسحاق علی خان نائب صدر، جٴْنید خان جنرل سیکرٹری، سید ذوالفقار علی شاہ اِنفارمیشن سیکرٹری ، حضرت بلال مالاکنڈی ویب سیکرٹری اور شگفتہ زیب آڈٹ سیکرٹری منتخب کرلیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین محبوب میڈیکل اِنسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر محبوب الرحمان ،ڈائریکٹر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور ڈاکٹر محمد خان، ایم ایم آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر الطاف الرحمان پراونشل کوآڈی نیٹر ہیلتھ طاہر مسعود نے کامیابی پر ینگ پینل کو مبارک بادپیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :