یمنی شہر مارِب میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں پانچ افراد ہلاک، 22 زخمی

منگل 22 مئی 2018 12:57

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کے شہر مارِب میں حوثی باغیوں کے ایک میزائل حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 22 دیگر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

یمنی نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے مارب شہر کے مرکزی حصے کی ایک معروف مارکیٹ پر یہ میزائل داغا گیا۔ مارب شہر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ صدر منصور ہادی کی حکومت کے کنٹرول والے علاقے میں واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :