چیچنیا کے آرتھوڈکس پر چارافرادنے حملہ کیا،

چاروں مارے گئے،روسی تحقیقاتی کمیٹی

منگل 22 مئی 2018 13:02

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) روس کی ایک تحقیقاتی کمیٹی نے کہاہے کہ چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں واقع آرتھو ڈکس چرچ پر آتشیں ہتھیاروں سے مسلح چار افراد نے حملہ کیااورچاروں مارے گئے،غیرملکی خبررساںں اداریے کے مطابق روس کی ایک تحقیقاتی کمیٹی کے بیان میں کہاگیاکہ چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں واقع آرتھو ڈکس چرچ پر آتشیں ہتھیاروں سے مسلح چار افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد مارے گئے تھے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی اہلکاروں نے چاروں حملہ آوروں کو بھی موقع پر ہلاک کردیا تھاتاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں اوراس حملے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :