بلاول بھٹو نے تخت لاہور چھیننے کی تیاریاں کر لیں

پیپلز پارٹی نے لاہور میں مضبوط امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا،امیدواروں کی فہرست سامنے آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 مئی 2018 12:43

بلاول بھٹو نے  تخت لاہور چھیننے کی تیاریاں کر لیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مئی 2018ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے  تخت لاہور چھیننے کی تیاریاں کر لیں۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے لاہور میں مضبوط امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پیپلزپارٹی کا کونسا امیدوار لاہور کے کونسے حلقے سے الیکشن لڑےگا؟ فہرست سامنے آگئ۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ائیندہ الیکشن کے لیے متحرک ہو گئی۔

سابق وزیر صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کو مسلم لیگ ن سے اپنا سیاسی قلعہ واپس لینے کے لے ٹاسک بھی سونپ دیا۔آئیندہ انتخابات میں لاہور سے مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔جس کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے لاہور کی 14نشستوں پر امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور سے پاکستان پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے ممکنہ امیدواروں کی فہرست سامنے آ گئی ہے۔

قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی این اے 123 میں اقبال ملک، این اے 124 سے چوہدری ظہیر،این اے 125 سے زبیر کاردار ،این اے 126 سے اورنگزیب برکی، این اے 127 سے زاہد ذولفقار خان ، این اے 128 سے سابق ایم پی سے حاجی ناصر خان اور این اے 129 سے اشرف بھٹی سامنے آئیں گے تا ہم وہ زیلی حلقے سے بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔این اے 130 سے عاصم محمود بھٹی،این اے 131 سے اعتزاز احسن ، این اے 132 سے ثمینہ خالد ھگر کی اور نوید چوہدری امیدوار ہوں گے۔

این اے 133 سے فیصل میر، سابق طالب علم رہنما سہیل ملک یا اسلم گل میدان میں آئیں گے۔جن کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے این اے 134 سے مصطفی جٹ ، 135 سے امجد جٹ اور این اے 136 سے جمیل منج میدان میں اتریں گے۔ذرائع کے مطابق یہ تمام امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی کے پرانے ورکر اور ساتھی ہیں۔لاہور سمیت سنٹرل پناجب کی ٹکٹوں کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا،تاہم چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو حتمی امیدواروں کا فیصلہ کریں گے۔اور اس کے بعد آئیندہ الیکشن کے لیے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔