عظیم کشمیری حریت پسند سردار آفتاب مرحو م کے کزن کرنل تصدق خان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے

کرنل تصدق کی نماز جنازہ سوموار کے روز تھوراڑ شہر میں ادا کی گئی بعد ازاں انہیں آبائی قبرستا ن میں سپرد خاک کیا گیا

منگل 22 مئی 2018 13:02

تھوراڑ/راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) عظیم کشمیری حریت پسند سردار آفتاب مرحو م کے جواں سال کزن اور جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی قائد کرنل تصدق خان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے کرنل تصدق خان کی موت کی خبرجنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی تھوراڑ میں سوگ کرنل تصدق کی نماز جنازہ پہلے راولپنڈی پھر تھوراڑ شہر میں اور بعد ازاں آبائی گائوں نڑ تھوراڑ میں ادا کی گئی جس میںمیں مختلف مکاتب فکر کی بہت بڑی تعدادمیں شرکت کرنل تصدق کی گراں قدر خدمات پر زبر دست خراج عقیدت آبائی قبرستان تھوراڑ میں سردار آفتاب مرحوم کے پہلو میں دفن کیا گیا۔

سپرد خاک ماضی کے معروف طالب علم راہنما نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی برانچ کے سابق صدر اور نیشنل عوامی پارٹی جموں کشمیر کے مرکزی چئیر مین مالیاتی بورٖڈ تصدق خان المعروف کرنل چوتھے رمضان کی افطاری سے تھوڑی دیر قبل اس وقت دنیا سے رخصت ہو گئے جب نیشنل عوامی پارٹی کے صدر لیاقت حیات نے راولپنڈی پہنچنے پر انہیں افطاری کے لیے راولپنڈی کے ایک مقامی ہوٹل میں بلوایا ہوٹل کی سیڑھیاں چڑھنے سے قبل کرنل تصدق کو دل میں تکلیف محصوص ہوئی اور وہاں بیٹھ گئے دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا اور موقع پر کرنل تصدق انتقال کر گئے ۔

(جاری ہے)

ایک سال قبل رمضان میں چار جون کو کرنل تصدق کے کزن اور جے کے ایل ایف آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون کے بانی صدر اور این ایس ایف کے سابق مرکزی صدر سردار آفتاب بھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے اور اب ان کی موت کا ایک سال پورا ہونے سے قبل چار رمضان المبارک کو کرنل تصدق بھی جواں سالی میں دنیا سے چل بسے کرنل تصدق کی نماز جنازہ سوموار کے روز تھوراڑ شہر میں ادا کی گئی بعد ازاں انہیں آبائی قبرستا ن میں سپرد خاک کیا گیا ۔

کرنل تصدق نے 90کی دہائی میں نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریش سے سیاست شروع کی اوربعد ازاں نیشنل عوامی پارٹی میں شامل ہو کر ماضی کی سیاست کا تسلسل بحال رکھا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی صدر لیاقت حیات نے کرنل تصدق کی موت کو ان کی ذاتی زندگی میں بھی ایک عظیم دوست سے محروم ہونا قرار دیتے ہوئے تنظیم اور نظریے کے لیے بڑا خلاء قرار دیا جے کے ایل ایف کے چئیر مین محمد صغیر خان نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدور کامران بیگ اسد حسین ابرار لطیف ،نیشنل عوامی پارٹی کے سنئیر نائب صدر اظہر کاشر ،چیف آرگنائرز صغیر چوہدری عبد لستا ر ایدوکیٹ نیاز خان سجاد جگوال جاوید جان عادل خان ساجدصادق نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق صدور جاوید نثار ایڈووکیٹ جاوید شریف ،خواجہ حسن محمود ،شاہد اعظم، توصیف خالق ،طلحہ خان ،اور پروفیسر ڈاکٹرصغیر خان ،عبید الرحمن (JKSLF) ڈاکٹر انور،یاسر آزاد ، لبریشن فرنٹ کے سنئیر راہنما انور خان اور خلیل قصیر رھیس انقلابی واجد علی واجد احسن اسحق نے کرنل تصدق کو خراج عقیدت پیش کیا۔