ڈانسنگ کوئین نرگس کے ساتھ اسٹیج ڈرامے میں کام کرنے کی خواہش ہے ‘پائل خان

منگل 22 مئی 2018 13:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) اسٹیج اداکارہ پائل خان نے کہا ہے کہ زندگی میں کامیابی کیلئے بھرپور محنت ضروری ہے ،آپ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں اس وقت تک کامیابی نہیں ملتی جب تک اس کیلئے لگن سے بھرپورمحنت نہ کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اسٹیج ڈراموں میں میری کامیابی مسلسل محنت کا ثمر ہے ۔اچھے اور معیاری رقص کی وجہ سے اسٹیج ڈاموں میں میری ڈیمانڈ دن بدن بڑھتی جارہی ہے جو میری محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈانسنگ کوئین نرگس میری پسندیدہ اداکارہ ہیں میں ان کو دیکھ کر اوران کی خوبصورت پرفارمنس کو بڑی دیوانی ہوں ،خواہش ہے کہ کسی ڈرامہ میں ان کے ساتھ پرفارم کروں جبکہ تمام سینئرز میر آئیڈیل ہیں ۔