الحمراء نئے فنکاروں کی تربیت کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے‘پروڈیوسر آصف راہی

منگل مئی 13:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) اسٹیج ڈراموں کے نامور پروڈیوسر آصف راہی نے کہا ہے کہ الحمراء نئے فنکاروں کی تربیت کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کی پروموشن کے لئے کوئی ادارہ موجودہ نہیں ہے اور مناسب پلیٹ فارم فراہم نہ کرنے کی وجہ سے نیا ٹیلنٹ ضائع ہوجاتا ہے۔ ایسے میں الحمراء فنکاروں کو نہ صرف تربیت فراہم کرتا ہے بلکہ فنکاروں کو اپنی صلاحیت کا اظہار کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پروڈیوسر میں نے آج تک اصلاحی اور فیملی کھیل پیش کئے ہیں ،فیملی تھیٹر کی واپسی میرے مشن میں شامل ہے اور آئندہ بھی شائقین ڈرامہ کے ذوق کے عین مطابق اچھے اورمعیاری کھے پیش کروں گا ۔

متعلقہ عنوان :