قومی اسمبلی میں طالبہ سبیکا شیخ‘ کرنل عابد شہید اور موٹروے پولیس کے پٹرولنگ آفیسر کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

منگل مئی 13:06

قومی اسمبلی میں طالبہ سبیکا شیخ‘ کرنل عابد شہید اور موٹروے پولیس کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں امریکہ میں دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ‘ کرنل عابد شہید کے ساتھ شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل اور کوئٹہ میں موٹروے پولیس کے جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ پٹرولنگ آفیسر کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے کہا کہ ہم نے امریکہ میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والی سبیکا شیخ کے حوالے سے ہم نے قرارداد جمع کرائی ہے اسے زیر غور لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کرنل عابد کے ساتھ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل ثناء اللہ جو زخمی تھے‘ وہ بھی شہید ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ موٹروے پولیس کے کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ پٹرولنگ آفیسر کے ایصال ثواب کیلئے بھی دعا کرائی جائے۔ ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ عباسی کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے رکن حامد الحق نے مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔