ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلیں

منگل 22 مئی 2018 13:06

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی بلا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے حوالے سے وزارت دفاع سے تفصیلات طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر ثریا اصغر نے کہا کہ ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، رمضان المبارک کے مقدس ایام میں لوگ بے گھر ہو رہے ہیں۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ایسے لوگوں کی فوری مدد کرنی چاہیے اور اس حوالے سے مستقل بنیادوں پر کوئی ادارہ بھی بننا چاہیے۔ بعد ازاں عارفہ خالد نے بھی اس معاملے پر گفتگو کی اور بھارتی فائرنگ سے متاثرہ آبادی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے مستقل بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کیا جس پر ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے وزارت دفاع کے حکام کو اس ضمن میں تفصیلات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔