لوئر دیر میں بجلی کے تعطل اور گرڈ سٹیشن کی تعمیر میں رکاوٹوں کے حوالے سے جماعت اسلامی کا قومی اسمبلی میں احتجاج

منگل 22 مئی 2018 13:06

لوئر دیر میں بجلی کے تعطل اور گرڈ سٹیشن کی تعمیر میں رکاوٹوں کے حوالے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) لوئر دیر ثمر باغ سب ڈویژن میں بجلی کے تعطل اور گرڈ سٹیشن کی تعمیر میں رکاوٹوں کے حوالے سے جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی میں احتجاج کیا اور حکومت سے اس معاملے پر فی الفور اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب نے کہا کہ گزشتہ روز ضلع لوئر دیر میں ثمر باغ سب ڈویژن میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شدید احتجاج کیا گیا۔ بجلی کی وولٹیج کم ہے اور 24 گھنٹوں میں سے صرف دو گھنٹے باری باری بجلی دی جاتی ہے۔ لوگوں کی شدید تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے زیر تعمیر گرڈ سٹیشن کو مکمل کیا جائے۔