ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کی غرض سے سستے بازاروں کو قائم کیاگیا‘محمدعرفان الله محسود

منگل 22 مئی 2018 13:20

ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کی غرض سے سستے بازاروں کو قائم کیاگیا‘محمدعرفان ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر دیر بالا محمدعرفان الله محسود کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال دیر میں مریضوں اورلاری اڈہ میں مسافروں کیلئے مفت افطاری دینے کا اہتمام مرتب کیاگیا ۔

(جاری ہے)

مسافر مہمانوں کو معیاری افطاری دی جائے گی جبکہ دیر بالا کے شرینگل ‘واڑی اور دیر خاص میں غریب ونادار لوگوں کے استفادہ کیلئے سستے بازار قائم کیے گئے جس میں غریب لوگوں کومعیاری اشیائے خوردونوش سستے داموں ملیں گے ڈپٹی کمشنر محمدعرفان الله محسود نے بتایاکہ دیر بالا پسماندہ علاقہ ہے یہاں غربت کی شرح زیادہ ہے ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کی غرض سے سستے بازاروں کو قائم کیا۔

متعلقہ عنوان :