Live Updates

نواز شریف نگراں وزیراعظم کے لیے کن ناموں پراتفاق نہیں چاہتے

نگران وزیراعظم کے نام پر فیصلے کے لیے ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم؛ وزیراعظم شاہد خاقان نے نواز شریف کو راضی کرنےکیلیےمزید وقت مانگا لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 مئی 2018 13:02

نواز شریف نگراں وزیراعظم کے لیے کن  ناموں پراتفاق نہیں چاہتے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مئی 2018ء) : نگران وزیراعظم کے نام کا حتمی فیصلہ کرنے کے لیے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کے مابین ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی۔ ملاقات میں آج بھی نگران وزیراعظمکے نام پر اتفاق نہیں ہو سکا۔ سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایک دو روز میں دوبارہ ملاقات ہو گی جس میں ممکنہ طور پر نگران وزیر اعظم کے لیے کسی ایک نام پر اتفاق کر لیا جائے گا،نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق سابق نواز شریف کسی سابق جج یا بیوروکریٹ کے نام پراتفاق نہیں چاہتے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو راضی کرنےکیلیےمزید وقت مانگا ہے.یاد رہے کہ اس وقت سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کئ مقدمات کا سامنے ہے جب کہ انہیں عدالت کی طرف سے تا حیات نا اہل قرار دیا جا چکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ نواز شریف نہیں چاہتے کہ کوئی سابق جج یا بیوروکریٹ نگراں وزیراعظم کے نام کے طور پر سامنے آئے۔

(جاری ہے)

اس لیے وزیر اعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کے درمیان ہونے والی آج کی ملاقات بھی بے نتیجہ رہی ہے ۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے تجویز کردہ ناموں میں جسٹس ر ناصرالملک ، تصدق جیلانی اور عشرت حسین کے نام شامل ہیں۔ حکومتی جماعتمسلم لیگ ن نے آئندہ نگران سیٹ اپ کے لیے اپنے نام وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کیے۔ذرائع مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہمارے تینوں نام میرٹ پرپورا اترتے ہیں۔ نگران وزیراعظم کے لیے جن ناموں کا انتخاب کیا گیا یہ تینوں شخصیات نیک نامی اور اچھی شہرت کی حامل ہیں۔ان تمام شخصیات نے اپنے عہدوں پربڑی ایمانداری کے ساتھ فرائض سرانجام دیے ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی نگران وزیراعظم کیلئے جو نام اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو پیش کیے ہیں ان ناموں میں تصدق جیلانی اور عشرت حسین کے نام شامل ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات