غزنی میں طالبان کے حملے میں 14 پولیس اہلکار ہلاک

منگل مئی 13:38

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں طالبان کے حملوں میں 14 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ جرمن خبررساں ادارے نے غزنی کی صوبائی کونسل کے رٴْکن حسن رضا یوسفی کے حوالے سے بتایا کہ ضلع دہ یًک میں 7 پولیس اہلکار مارے گئے ہیں جن میں ضلعی پولیس کے سربراہ اور ریزرو پولیس کا کمانڈر بھی شامل ہے، دیگر 7پولیس اہلکار ضلع جغتو میں طالبان کے حملے کا نشانہ بنے۔

(جاری ہے)

ان حملوں کا آغاز پیر کی شب ہوا جو منگل کی صبح تک جاری رہے۔ طالبان نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔