شمالی کوریا کے جوہری تجرباتی مرکز کا خاتمہ، بین الاقوامی میڈیا کوریج کے لیے پہنچ گیا

منگل 22 مئی 2018 13:43

پیانگ یانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) غیر ملکی صحافیوں کا ایک وفد شمالی کوریا پہنچ گیا ہے جو اس کے جوہری تجربات کے مرکز کے خاتمے کی رپورٹنگ کرے گا۔

(جاری ہے)

حکومت نے زیر زمین جوہری تجربات اور بین البراعظمی میزائلوں کے تجربات روکنے کے وعدے پر عملدرآمد کی محدود کوریج کی اجازت دی ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اٴْن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات سے قبل پیانگ یانگ نے خیر سگالی کے طور پر یہ اعلان یک طرفہ طور پر کیا تھا۔ ملاقات 12 جون کو سنگاپور میں طے ہے۔

متعلقہ عنوان :