یورپین سٹاک مارکیٹس میں اضافہ کا رجحان

منگل مئی 13:43

یورپین سٹاک مارکیٹس میں اضافہ کا رجحان
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز اضافے پر ہوا۔ لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 0.1 فیصد بڑھ کر 7863.03 پوائنٹ رہا۔

(جاری ہے)

یورو ژون میں پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس معمولی اضافے کے ساتھ 5637.94 پوائنٹ پر رہا۔ فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 0.4 فیصد بڑھ کر 13132.56 پوائنٹ رہا۔