وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمدشاہ کے درمیان نگران وزیراعظم کے لئے مشاورت کا عمل جاری ہے، حاجی غلام احمد بلور

منگل 22 مئی 2018 13:43

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمدشاہ کے درمیان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمدشاہ کے درمیان نگران وزیراعظم کے لئے مشاورت کا عمل جاری ہے ، نگران وزیراعظم غیر جانبدار ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نگران وزیر اعظم کے لئے مختلف نامو پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔

نگران وزیر اعظم جو بھی ہو غیر جانبدار ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق ہو جائے گا۔ توقع ہے کہ دونوں رہنما اس معاملے پر کسی نتیجہ پر پہنچ جائیں گے اور پارلیمان کا اختیار کسی دوسرے کو نہیں دیںگے۔ انہوں نے کہاکہ اگر دونوں رہنما اس حوالے سے ناکام ہوئے تو یہ سیاستدانوں کی بڑی ناکامی ہو گی۔