انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سے قبل حسن علی انجری کا شکار

حسن علی لیسٹر شائر کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے ،ْعامر کی فٹنس میں بہتری انجری کے شکار فاسٹ بولر حسن علی 24 مئی سے شروع ہونے والے لارڈز ٹیسٹ سے فی الحال باہر نہیں ہوئے ،ْرپورٹ

منگل 22 مئی 2018 13:43

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حسن علی لیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ وارم اپ میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث ان کے ہاتھ میں 3 ٹانکے آئے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ کے مطابق فاسٹ بولر نے ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کی تاہم محمد عامر کی بھی فٹنس میں کافی بہتری آئی ہے انہوںنے پریکٹس سیشن کا حصہ لینے کا فیصلہ کیا ۔

انجری کے شکار فاسٹ بولر حسن علی 24 مئی سے شروع ہونے والے لارڈز ٹیسٹ سے فی الحال باہر نہیں ہوئے اور صورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ لارڈز ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے ممکنہ 11 کھلاڑی سرفراز احمد (کپتان)، اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی ہوں گے ،ْ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :