کوشش ہے نگراں وزیراعظم کا معاملہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہی حل ہو ،ْسید خورشید شاہ

منگل مئی 13:59

کوشش ہے نگراں وزیراعظم کا معاملہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہی حل ہو ،ْسید خورشید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ نگراں وزیراعظم کا معاملہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہی حل ہو۔۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان نگراں وزیراعظم کینام پر اتفاق نہ ہوسکا جس کے بعد ایک اور ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں نگراں وزیراعظم کیلئے ناموں پر بحث ہوئی، ہماری کوشش ہے کہ یہ معاملہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہی حل ہو، وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہمارے دیے گئے نام اچھے ہیں ان پرمزید غور کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے نہ ہوسکا تو چار چار افراد پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائیگی جس پر اکثریت ہوگی وہ نام آجائے گا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیراعظم سے بدھ یا جمعرات کو دوبارہ ملاقات ہوگی، وزیراعظم سے کہاکہ آپ اور آپ کے لیڈر نوازشریف نے کہا تھا جونام اپوزیشن لیڈر دیگا وہ مان لیں گے۔۔خورشید شاہ نے کہاکہ وزیراعظم کونگراں وزیراعظم کیلئے دو تین مناسب نام پیش کیے، ایسے نام دیے ہیں جوسینئر بیوکریٹس رہ چکے ہیں۔