Live Updates

خیبرپختونخوا کی عوام کو پانچ سالوں میں کوئی ریلیف نہیں ملا،عائشہ سید

منگل 22 مئی 2018 14:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) جماعت اسلامی کی رہنما رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے کہا ہے سیاست دان انتخابات میں بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں، صوبہ خیبرپختونخوا کی عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کااظہار کیا مگر صوبہ کی عوام کو پانچ سالوں میں کوئی ریلیف نہیں ملا۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں تمام بڑی بڑی جماعتیں اپنے منشور کے ساتھ بڑے بڑے دعوے کرتی ہیں مگ جب ان کو اختیار ملتا ہے تو وہ عوام کی طرف توجہ نہیں دیتے بلکہ اقتدار ملنے کے بعد عوام سے راہ فرار اختیار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صوبہ خیبر پختونخوا کی عوام نے تبدیلی کے نام پر تحریک انصاف پر بڑا اعتماد کیا مگر وہ پانچ سالوں کے دوران عوام کو بنیادی سہولیات تک فراہم نہیں کر سکے جن میں پینے کا صاف پانی، صحت اور تعلیم کی سہولیات شامل ہیں۔وہ پانچ سالوں میں ناکام رہے۔ عائشہ سید نے کہاکہ سیاستدان کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں ان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات