31 مئی کو سیاست سے ریٹائرڈ ہو رہاہوں کسی بھی پارٹی میں جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عاشق حسین گوپانگ

منگل مئی 14:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی عاشق حسین گوپانگ نے کہا ہے کہ 31 مئی کو سیاست سے ریٹائرڈ ہو رہاہوں کسی بھی پارٹی میں جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) اور سیاست چھوڑنے کااعلان کرنے والے رکن قومی اسمبلی عاشق حسین گوپانگ نے کہا کہ 31 مئی کو سیاست اور پارٹی کے ساتھ تعلق دونوں سے ریٹائرڈ ہو جائوں گا ، اس کے بعد کسی جماعت کے ساتھ میرا تعلق نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ میں نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کسی دوسری پارٹی میں جانے کے لئے نہیں کیا جبکہ تحریک انصاف سمیت کسی دوسری پارٹی میں جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات 2018 سے قبل عوام کا ان پر بہت پریشر ہے، وزیراعظم اور اپوزیشن لیدڑ دونوں کے درمیان نگران وزیراعظم کے لئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اگر دونوں کسی نام پر متفق نہ ہوئے تو الیکشن کمیشنر نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرسکتے ہیں۔