ایرانی جوہری معاہدہ،

جرمن وزیر خارجہ آج امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے

منگل 22 مئی 2018 14:19

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ وہ ایرانی جوہری معاہدے کے معاملے پر بات چیت کے لیے اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں جی ٹونٹی کے اجلاس کے موقع پر جرمن وزیر خارجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ آج( بدھ کے روز) مائیک پومپیو سے ملاقات کے لیے واشنگٹن جائیں گے اور ان سے ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ امریکا نے گزشتہ روز کہا تھا کہ تہران کو اپنی فوجی اور علاقائی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیاں لانا ہوں گی ورنہ اس کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :