بحرین کا ایران کے بارے میں امریکا کی حکمت عملی کی مکمل حمایت کا اظہار

منگل 22 مئی 2018 14:19

منامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) بحرین نے ایران کے بارے میں امریکا کی حکمت عملی کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بحرینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پومپیو کی حکمتِ عملی خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرے سے دوچار کرنے سے متعلق ایرانی پالیسیوں سے نمٹنے کے عزم کی مظہر ہے۔

(جاری ہے)

اس کا مقصد جوہری سمجھوتے کی کمیوں کا ازالہ کرنا ہے۔ بیان میں امریکا کی علاقائی اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کو مضبوط بنانے اور انارکی ،کشیدگی کو روکنے اور تنازعات کے حل کے لیے انتھک کوششوں کو سراہا گیا ۔

متعلقہ عنوان :