پیسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس کی ٹیموںکی پشاور‘ سوات‘بنوں اور مردان سرکلز کے علاقوں میں چیکنک،

433 گھریلو اورکمرشل کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی

منگل 22 مئی 2018 14:25

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی( پیسکو) کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر ڈاکٹر محمدامجد خان کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف جاری مہم کے دوران پیسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے پشاورسرکل کے شاہی باغ سب ڈویژن میں چیکنگ کے دوران 8 سنگل فیز اور تھری فیز میٹروں سے بجلی چوری پکڑی اسی طرح ٹاؤن 1,سرڈھیری,عمرزئی,داودزئی سب ڈویژنز کے علاقوںمیں چیکنک کے دوران 163 گھریلو اورکمرشل میٹرو ں سے بجلی چوری پکڑی گئی۔

ادھرسوات سرکل کے درگئی,بٹ خیلہ سب ڈویژنز میں چیکنگ کے دوران درجنوں گھریلو اورکمرشل کنکشنز سے بجلی چوری پکڑی۔بنوں سرکل کے سرائے نورنگ ,اربن بنوں اورکینٹ بنوں سب ڈویژنز میں چیکنگ کے دوران 120 کمرشل اورگھریلو کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی۔

(جاری ہے)

مردان سرکل کے شیخ ملتون اورکاٹلنگ سب ڈویژنز میں51 گھریلو اورکمرشل کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی۔

بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتاہے کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔پیسکو کی ٹیمیں بجلی کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں۔ بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ کنڈے فوری طورپر ہٹائیں اوربجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔