ٹریفک پولیس ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے بھر پور کوشش کرے،سلمان خان لودھی

منگل 22 مئی 2018 14:25

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ سلمان خان لودھی نے بٹ خیلہ بازار میں ٹریفک نظام بہتربنا نے، غلط پارکنگ کے با عث ٹریفک جام رہنے اور عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے پیش نظر فورک لفٹ گاڑی مالاکنڈ لیویز ٹریفک پولیس کے حوالے کی۔ اس موقع پر ضلع ناظم سید احمد علی شاہ باچا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ محمد نعیم خان اور اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ خرم پرویز بھی موجود تھے۔

ضلع ناظم مالاکنڈ احمد علی شاہ باچا اور ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ سلمان خان لودھی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ محدود وسائل کے باوجود ضلعی انتظامیہ بھر پور کوشش کررہی ہے کہ عوام کو بٹ خیلہ بازار سمیت تمام بازاروں میں غلط پارکنگ کی وجہ سے درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات آٹھا ئے جا ئیں اور مذکو رہ گا ڑی کی فراہمی کی تقر یب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ضلع مالاکنڈ میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے بھر پور کوشش کریں اور خاص طور پر بٹ خیلہ بازار میں بے ہنگم ٹریفک کو کنڑول کرنے کے لئے فورک لفٹ کے ذریعے غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔ انہوں نے اس موقع پر بٹ خیلہ بازار کے تاجروں ، دکانداروں اور مقامی لوگوں سے بھی کہا کہ وہ غلط پارکنگ سے گریز کریں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غلط پارکنگ کرنے والے کے خلاف کارروائی کرنے میں ساتھ دیں ۔